• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی جی حدید جنگ سے متاثرہ ممالک کےبچوں کے اچھے مستقبل کیلئے پرامید

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جی جی حدید نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سپر ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں جنگی حالات سے متاثرہ ممالک جن میں فلسطین، افغانستان، عراق اور شام شامل ہیں۔

انہوں نے اس دن کو دیکھنے امید کا اظہار کیا ہے کہ جب ان ممالک کے بچوں کی صبح کا آغاز بم دھماکوں کی خوفناک آوازوں کے بجائے پرندوں کے چہچہانے کی آوازوں سے ہوگا۔

تازہ ترین