پائلٹوں کی عالمی تنظیم نے پی آئی اے کے پائلٹس اور عملے کی بہادری اور خدمات کے اعتراف میں پالپا کو خط لکھ دیا۔
پائلٹوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (آئی ایف اےایل پی اے) نے پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے صدر کو لکھے گئے خط میں خراج تحسین پیش کیا۔
تحریری پیغام میں کہا گیا کہ پی آئی اے پائلٹس اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ کاوش اور بہادری قابل تحسین ہے، کیپٹن مقصود بجارانی، کیپٹن عذیر اور عملے نے مشکل حالات میں آپریٹ کیا۔
خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے دونوں طیاروں کےفضائی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔