معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مینارِ پاکستان واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ انتہائی ناگوار واقعہ ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ واقعہ انتہائی مایوس کن اور خوفناک بھی ہے کہ خواتین کو سرعام ہراساں کیا جاتا ہے!‘
اداکارہ نے سوال کیا کہ ’کیا یہ آپ کی ماؤں نے آپ کو سیکھایا ہے؟ کیا آپ کے مذہب نے آپ کو یہ سیکھایا ہے؟‘
انہوں نے لکھا کہ ’ہم مذہب کے بارے میں بات صرف تب کرتے ہیں جب معاملہ خواتین کے لباس کا ہو، اِن بدکردار لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ بیمار ذہنیت رکھنے والے ان تمام 400 لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، ہر روز ایک نئی کہانی ہیڈلائنز بناتی ہے۔
صنم جنگ نے کہا کہ یہ سب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک انہیں سزا نہیں دی جاتی!
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔
خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔