• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ابوظبی میں ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سابق افغان صدر کی ابوظبی میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے اماراتی وزارت خارجہ کے بیان کی بنیاد پر اشرف غنی کی اہلخانہ کے ساتھ ابوظبی میں موجودگی کی خبر جاری کی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امارات میں داخل ہونے دیا گیا ہے۔

اشرف غنی اتوار 15 اگست کو کابل میں طالبان کے داخلے کی خبریں ملنے کے بعد صدارتی محل چھوڑکر چلے گئے تھے۔

میڈیا کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بات سامنے آئی تھی کہ اشرف غنی اپنے نائب صدر کے ہمراہ تاجکستان چلے گئے تھے۔

اس سے قبل تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو افغانستان کا قومی خزانہ چرانے کے الزام میں گرفتار کرے۔

تازہ ترین