• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے متعلق پیغام جاری کرنے پر کنگنا کا انسٹا اکاؤنٹ ہیک

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین سے اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور طالبان سے متعلق تمام انسٹا اسٹوریز بھی غائب کردی گئی ہیں۔

اس ضمن میں کنگنا رناوت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں بتایا کہ ’گزشتہ رات مجھے انسٹاگرام الرٹ ملا جب کسی نے چین میں میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ دیر کے بعد وہ الرٹ اچانک غائب ہوگیا۔‘

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’آج صبح طالبان کے بارے میں میری تمام انسٹا اسٹوریز بھی غائب ہوگئیں اور میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’جب مجھے انسٹاگرام تک دوبارہ رسائی حاصل ہوئی تو میں اس پر کچھ لکھ نہیں پارہی ہوں کیونکہ جب بھی کچھ لکھنے کی کوشش کرتی ہوں تو میرا اکاؤنٹ خود ہی لاگ آؤٹ ہوجاتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ انسٹا اسٹوری اپنی بہن کے فون سے لگائی ہے کیونکہ اُس کے فون میں پہلے سے میرا انسٹا اکاؤنٹ لاگ اِن تھا۔‘

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے جو کہ ناقابل یقین ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا تھا جب انہوں نے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف بیان دیا تھا۔

تازہ ترین