• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام پر بھی پابندی کا بےتابی سے انتظار کررہی ہوں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی منتازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر کے بعد اب انسٹاگرام کی بھی اُن پر پابندی کا بےتابی سے انتظار کررہی ہیں اور یہ اُن کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا۔

انسٹاگرام عہدیداران کی جانب سے کنگنا رناوت کے انسٹا اکاؤنٹ سے اُن کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد اداکارہ ایک بار پھر سے سرحد کے دونوں پار سُرخیوں کی زینت بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام کی کارروائی پر کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنا خصوصی پیغام انسٹا اسٹوری میں جاری کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ ’انسٹاگرام پر ہر شخص سرمایہ داری کا شکار ہے اور سرمایہ دارانہ نظام اور صارفیت کی دیمک کے ذریعہ کھائے گئے نوجوانوں کی ایک پوری نسل قوم کے لیے ان کی بے حسی اور حقارت کا شکار ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انسٹاگرام نے کبھی مجھے کسی مواد کو شیئر کرنے سے روکنے کی اپیل نہیں کی اور اب میں بےتابی سے انتظار کررہی ہوں کہ یہ پلیٹ فارم کب مجھ پر پابندی عائد کرے گا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’انسٹاگرام پر پابندی میرے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔‘

 کنگنا رناوت نے کہا کہ ’میں پابندی کے بعد جب پیچھے مُڑ کر دیکھوں گی تو مجھے یہ پچھتاوا نہیں ہوگا کہ میں ان کے آگے جُھکی تھی۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے خوشی ہوگی کہ میں نے ان سے سوالات پوچھے اور اپنے موقف پر رہی۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ عالمی وبا صرف ایک چھوٹا سا وائرس ہے لہٰذا اس کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہ دیں۔

 بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے اس طرح کے الفاظ کا استعمال کرنے پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام کے عہدیدران نے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی۔

انسٹاگرام کے عہدیداران کی جانب سے کنگنا رناوت کی یہ پوسٹ اُن کے انسٹا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹراکاونٹ مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجب انہوں نے گشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین