• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیٹی جیٹی پُل پر تعزیہ ٹھنڈے کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر تعزیہ ٹھنڈے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی سی آئی پل سے جناح برج جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ایم ٹی خان روڈ سے جناح برج جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جبکہ ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں 10 محرم الحرام کے جلوس منزل پر پہنچ کر ختم ہوگئے۔

روہڑی، حیدر آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور استور کے جلوس بھی اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین