• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان حملے کے بعد پہلی بار گھر سے باہر آگئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ چاقو سے حملے کے بعد پہلی بار سخت سیکیورٹی میں گھر سے باہر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز پاپارازی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکار کو رہائش گاہ سے سخت سیکیورٹی میں باہر آتے دیکھا گیا۔ یہ سیف پر حملے کے بعد انکی پہلی جھلک تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جنوری کو پیش آئے واقعے کے بعد سیف علی خان نے 23 جنوری کو پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا۔

اداکار کے مطابق 16 جنوری کی رات وہ اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور اپنے 11 ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کے بیڈروم میں موجود تھے جب چھوٹے بیٹے جہانگیر کی آیا کی چیخ انہوں نے سنی۔

اداکار نے بتایا کہ چیخوں کی آواز پر وہ اور کرینہ کپور بیٹے کے کمرے میں پہنچے جہاں حملہ آور موجود تھا اور بیٹے کی آیا خوفزدہ اور چیخ رہی تھی جبکہ میرا بیٹا رو رہا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید