پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاسر نواز نے ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
انہوں نے مداحوں کو یہ اطلاع اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔
یاسر نواز نے لکھا کہ میں نے اب سیریلز کی پروڈکش اور ہدایتکاری روک دی ہے۔
یاسر نے فُل ٹائم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا، زبردست ڈراموں اور فلموں کی تیاری اور ہدایت کاری کی۔
وہ اب ڈراموں میں بطور اداکار بھی واپس آئے اور سخت کردار ادا کیے جسے عوام نے بےحد پسند کیا۔
یاسر نواز نے فلموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کی ہے جن میں مہر النسا وی لب یو، رانگ نمبر ، رانگ نمبر 2 شامل ہیں ، ان کی ایک اور پروڈیوس کردہ فلم ’چکر‘ جلد ریلیز کی جائے گی۔
یاسر نواز نے اعلیٰ ترین ٹی وی ڈراموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جن میں تم کون پیا ، چپ رہو ، سات پردوں میں ، تھوڑی سی وفا اور بہت سے دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
یاسر نواز نے 2002 میں معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر سے شادی کی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔