• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اسپیکٹرم آکشن کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسیلولر موبائل آپریٹرز سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کیلئے سپیکٹرم آکشن 2021ء کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں ، پی ٹی اے نے سیلولر موبائل آپریٹرز سے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 16 میگا ہرٹز جوڑے والے سپیکٹرم کے لئے اور 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 30 میگا ہرٹز جوڑے والے اسپیکٹرم برائے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ٹیکنالوجی نیوٹرل نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کیلئےدرخواستیں طلب کی ہیں ۔

تازہ ترین