• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اداکارہ نکول کڈمین 10 بچوں کی خواہشمند

آسٹریلین اداکارہ نکول کڈمین نے 10 بچوں کی خواہش کا اظہار کردیا۔

54 سالہ امریکی اداکارہ نے ایک آسٹریلوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے مزید بچے ہوں لیکن اس بات کا انتخاب وہ خود نہیں کرسکتیں۔

نکول کڈمین نے کہا کہ اگر میرے  10 بچے ہوتے تو مجھے خوشی ہوتی لیکن یہ بھی ٹھیک ہے کیونکہ میں دوسرے بچوں کی ماں بھی ہوں، میری 6 بھانجیاں اور بھانجے ہیں اور میں 12 کو مذہبی تعلیم دیتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بطور ماں ذمہ داریاں ادا کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ انہیں بچے بہت پسند ہیں۔

اداکارہ کا بچوں کے بارے میں کہنا تھا کہ بچے تھوڑے عجیب، مضحکہ خیز اورصاف دل ہوتے ہیں، اور پھر آپ انہیں بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں اور انہیں ان کے راستے پر بھیجتے ہیں۔

خیال رہے کہ نکول کڈمین اور ان کے شوہر کیتھ اربن 13 سالہ بیٹی سنڈے روز اور 10 سالہ ایمان مارگریٹ کے والدین ہیں جبکہ اداکارہ کے دو بچے ان کےسابقہ شوہر ٹام کروز سے ہیں، جن میں ان کی ایک 28 سالہ بیٹی ایزابیلا اور 26 سالہ بیٹا کونر شامل ہے۔

تازہ ترین