• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پہلا ٹیزر جاری

دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کی پہلی جھلک اپنے مداحوں کو دکھا دی ہے۔

اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کیا ہے۔


سیریز کا یہ پہلا ٹیزر کوئلے کی کانوں کے کچھ خطرناک مناظر، ایک پارٹی کے چند خوشگوار لمحات اور سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں اورگنیش اور اسرا بیلگیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے مناظر پر مشتمل ہے۔

اسرا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ان کی نئی ڈرامہ سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘کا پہلا ٹیزر ہے۔‘

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے دوسرے سیزن میں تگتیکن (تیمور) کا کردار نبھانے والے اداکار ’اور گنیش‘ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ساتھ نئی ڈرامہ سیریز میں آنے کی تصدیق کی تھی۔

سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ 1940ء کی دہائی میں ترکی کے شہر زونگولڈک میں موجود کچھ غیرقانونی زمینوں کے کان کنوں اور چیف کان کنوں کی جدوجہدکی کہانی ہے۔

تازہ ترین