• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

لاہور (جنگ نیوز) بلوچستان سے متعدد بلوچ سیاسی رہنماؤں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی صدارت میں بلوچستان میں پارٹی صورتحال سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، جمال کاکڑ اور سنیر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ نے اپنی رپورٹ پیش کی جبکہ بلوچستان میں نواب ثناءاللّٰہ زہری عبد القیوم بلوچ سمیت لیگی رہنماؤں کی جماعت سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کی تحریک اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین