• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قتل حملوں کی منصوبہ بندی سکھر جیل میں ہوئی، گرفتار ملزم کے انکشافات

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم فہیم الحق سے دوران تفتیش انکشافات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کی منصوبہ بندی دوہزاز پندرہ میں سکھر جیل میں کی۔ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کے مرکزی ملزم فہیم الحق کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی سکھر جیل میں کی گئی، جبکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مارچ دوہزار پندرہ میں سکھر جیل میں ہی اجلاس ہوا جس میں عبید، طاہرعرف جمی، عاصم، شہاب، کاظم علی شاہ اور محمد شفیق شریک ہوئے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فہیم الحق اور عبید نے اپریل دو ہزار پندرہ میں جیل سے رہائی کے تین ماہ بعد منصوبے پرعمل درآمد شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹریفک اہلکاروں پر کراچی میں چھ حملے کیے گئے۔ جن میں چار ٹریفک اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین