• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ زینب سلیمان توجہ کا مرکز بنے رہے۔

زینب شہباز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد بھی دی۔

ٹوئٹر پر فعال زینب شہباز نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو مریم باجی۔‘

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ نے زینب اور سلیمان کی تقریب میں انٹری کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کیلئے زینب نے لال جوڑے کا انتخاب کیا، سوشل میڈیا پر صارفین ان کی خوبصورتی کے گُن گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں  جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے نکاح کی تقریب میں دولہا جیند صفدر کالا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوا۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ 

تازہ ترین