• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹ چیک، جنید صفدر کے نکاح سے منسوب یہ تصویریں کب کی ہیں؟

 مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے لندن میں نکاح کی تقریب سے قبل ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں جنید صفدر کے نکاح سے منسوب کیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جنید صفدر اور نواز شریف کی یہ تصاویر 2015 کی ہیں جو  مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کی شادی کے موقع پر لی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوگیا ہے، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔

عائشہ سیف احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تازہ ترین