پشاور ( وقائع نگار )گرمی کی شدت میں اضاقے کے ساتھ ہی پشاور اور اسکے مضافاتی علاقوں میں طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہےگزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی ہے طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں طویل لوڈشیڈنگ نے صارفین کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے پشاور کے مضافاتی علاقوں احمد خیل ٗبازید خیل ٗکگہ ولہ ٗ اچینی بالا ٗاچینی پایاں اور دیگر ملحقہ علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں گلبہار ٗیونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے بجلی صارفین کے مطابق تپتی دھوپ و سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں ہے۔ ادھر اندرون شہر سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی بجلی کا بریک ڈائون جاری ہے یونیورسٹی روڈ گلبہار نوتھیہ ہشتنگری ، سکندر پورہ ، لاہوری ، نشتر آباد اور سول کوارٹرز کے رہائشیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں بلوں کی ریکوری بھی پوری ہے اسکے باوجود پیسکوحکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی میں جینا حرام ہو گیا ہے انہوں نے اعلی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر شہریوں کو ریلیف مہیاکیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔