• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل اور حمزہ نے شادی کی سالگرہ کیسے منائی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی کو دو برس مکمل ہوگئے۔

جوڑا  25 اگست 2019 کو سادگی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

گزشتہ روز شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جوڑے نے گھر پر ہی کیک کاٹا جس کی ویڈیو نیمل خاور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

 نیمل نے حمزہ کے ساتھ ایک مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک ساتھ دو برس گزارنے کی مبارکباد۔‘

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی دوسری سالگرہ، اللہ کا شُکر۔‘

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی 2020  کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی سے پہلے نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

نیمل نےشعیب ملک کی فلم ’ورنہ‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، حمزہ علی عباسی بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیاب پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔

حمزہ علی عباسی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین