• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بیٹے کے نکاح پر پسندیدہ تصویر کونسی؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کے لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ نکاح کی تقریب سے اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں  آن لائن شرکت کی تھی۔

اب مریم نواز نے بہو عائشہ سیف اور والد میاں محمد نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ، نکاح کی تقریب سے میری پسندیدہ تصاویر یہ ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں نائب صدر نون لیگ نے لال دل والے ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے ’ماشااللہ‘ بھی لکھا۔

اس سے قبل مریم نواز نے 29 برس قبل لی گئی اپنی ایک رخصتی کے موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے تصویری کولاج میں ایک جانب مریم نواز کی رخصتی کی تصویر ہے تو دوسری جانب عائشہ سیف کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تصویر تھی۔

تازہ ترین