انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف ریکارڈ رنز بنانے کا اعزازچھین لیا۔
میانداد نے 39 اننگز میں چھ سنچریوں کی مدد سے بھارت کے خلاف2ہزار 228 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ 41ویں ٹیسٹ اننگز میں توڑا۔
جو روٹ نے بھارت کیخلاف سات سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 230 رنز بنالیے ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے جو 2 ہزار 555 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک ہیں جنہوں نے 54 اننگز میں بلے بازی کی اور 2ہزار 431 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 44 اننگز کھیلی ہیں اور 2 ہزار 344 رنز بنائے ہیں۔