رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے۔
فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ فواد چوہدری کو خود پتہ نہیں دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہوں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ جن کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلسے کے بعد فضل الرحمٰن بیمار ہو جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر سے کہا تھا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔