• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ خان صاحب کی آخری حکومت ہے۔

ٹنڈوالہٰ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹنڈوالہٰ یار کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیالے جانتے ہیں کہ اپنے حقوق کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے، سیاسی میدان میں اتر کر اس نااہل اور نالائق حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سلیکٹڈ کا مقابلہ کر سکتی ہے، حکومت پاکستانیوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، جب سے یہ حکومت آئی بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، غربت اور اور بے روزگاری کا اضافہ جو اس حکومت میں ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیل مل کے 10 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ خان صاحب کی 3 سال میں کوئی کامیابی ہے تو وہ تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

تازہ ترین