• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما قمر عباس ٹوانہ کے بھائی بابر ٹوانہ وفات پا گئے

اوسلو(نمائندہ جنگ) ناروے کی سیاسی و سماجی شخصیت ممتاز بزنس مین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پاک، ناروے فورم کے سینئر نائب صدر قمر عباس ٹوانہ کے چھوٹے بھائی چوہدری بابر ٹوانہ آف کملہ پاکستان میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ۔ ان کی نماز جنازہ پاکستان میں ان کے آبائی گاؤں کملہ میں ادا کی گئی اور رسم قل بھی مرکزی جامع مسجد کملہ شریف میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ اور رسم قل میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔ چوہدری بابر ٹوانہ آف کملہ کےانتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز،سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد،سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،راجہ عاشق حسین ،نائب صدر چوہدری محمد اشرف، جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر،نائب صدر پی پی پی یورپ چوہدری فاروق پسوال، سینئرنائب صدر چوہدری محمد اشرف، سینئررہنما محمدالیاس کھوکھراور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے دکھ اور رنج کا اظہار اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ ،صدر شاہد تنویر بٹ ،راجہ منصور احمد ، عادل منصور ،منور حسین ڈار، ذوالفقار احمد گوندل،رانا محمد اکرم، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، سرائے عالمگیر پی ٹی آئی ناروے کے سینئر رہنما عمران بشیر، چوہدری و سیم شہزاد، پاک ناروے فورم چوہدری محمد اصغر دھکڑ،مفتی محمد زبیر تبسم، اتحاد ویلفیئر یونین کےصدر چوہدری نجیب اللہ ورائچ ،چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ،چوہدری ساجد علی، چوہدری مہر قدیر ، چوہدری شبیر مہمند چک، ناروے کے مشہور نعت خواں محمد عبدالمنان نے بھی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین