• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں جولائی کے دوران اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد جبکہ جرمنی سے درآمدات میں 21.47فیصد کی نموہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو129.04ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.02 فیصدزیادہ ہے۔

تازہ ترین