اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہ ویکسی نیشن کی اب تک سب سے زیادہ تعدادہے۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ وہ ایس اوپیز سے پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں ۔