لاہور کے علاقے گجر پورہ کی فیکٹری میں 2 لڑکیوں سے 7 ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا، فیکٹری میں لائے اور نشہ آور چیز پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے دونوں خواتین کو شاہدرہ سے اغوا کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان انہیں فیکٹری میں لائے اور نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا، ایف آئی آر میں 3 ملزمان نامزد جبکہ 4 نامعلوم ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز وقار صہیب اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کیے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
ایس ایس پی آپریشنز کا دعویٰ ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے فیکٹری آئی تھیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زبردستی کا نہیں۔
متاثرہ خواتین کے میڈیکل کے بعد نمونے فارنزک کے لیے بھجوا دیے ہیں جبکہ پولیس نے فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا۔