• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کے خلاف نیب انکوائری سیاسی انتقام ہے، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب انکوائری کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری کی مذمت کی۔

انہوں نےکہا کہ ہیروئن کیس کیسے بنا، کتنی قسمیں کھائی گئیں، کوئی ثبوت نہ آسکا، اسی لئے اثاثہ جات کے الزامات کی دھند لائی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مشکوک انکوائری کی منظوری سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہر الزام کھنگالا جاچکا ہے، نہ کوئی ثبوت، نہ کوئی شواہد، عدالتی فیصلے ہر حکومتی الزام کو بے نقاب کرچکے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللہ کو نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش حکمران رانا ثناءاللہ سے سیاسی انتقام بھلا کرعوام کی روٹی، روزگار اور معاش کا فکر کرتے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ان کے تمام ساتھی، کارکنان ایسے سیاہ ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔

تازہ ترین