مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اگر کسی نے 2018 کا ری پلے کرنے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہوگی۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو نمائندہ حکومت کا درس دیتے ہیں لیکن ہماری حکومت اپوزیشن کے بغیر انتخابات کرانا چاہتی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ نہیں چاہے گی کہ اگلے الیکشن میں وہ اس حکومت کی حلیف نظر آئے اور اس کے اوپر الیکشن چرانے کی سازش میں شریک ہونے کا دھبہ لگے۔