• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے مایوں کی دلہنوں کیلئے نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی خوبصورت نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح خصوصاً لڑکیاں سارہ خان کی سادگی پر فدا نظر آ رہی ہیں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں، اداکارہ اقراء عزیز اور یوٹیوبر زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اب سارہ خان کے مداح اُن کے ہاں آنے والے ننھے مہمان سے متعلق پر جوش نظر آ رہے ہیں۔

سارہ خان کو آج کل اپنے آنے والے ننھے کے لیے مالز میں شاپنگ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔


سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ  پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں، سارہ خان تصویروں میں نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

سارہ خان کی یہ تصویریں اُن کے ایک ڈرامہ سیریل کے سیٹ سے لی گئی ہیں۔

سارہ خان کے مداحوں کا اُن کی تصویروں پر تعریفی کمنٹس کا سلسہ جاری ہے جبکہ اُن کی مداح لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ’سارہ خان نے مایوں کی دلہنوں کے لیے بہت اچھا اور سادہ ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے۔‘

اُن کی یہ تصویریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین