• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔مجھے اپنی دکان کے باہر ایک بٹوہ پڑا ہوا ملا ہے، اس میں دو ہزار روپے ہیں، کوئی ایسی شناخت موجود نہیں ہے جس سے میں مالک تک پہنچ سکوں، مجھے ان پیسوں کا کیا کرنا چاہیے؟

جواب:۔اس رقم کاحکم لقطہ(یعنی گری پڑی چیز کے ملنے) کا ہے۔ لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اولاً اس کے مالک کو تلاش کیاجائے، اگر اس چیزکا مالک یا مالک کے ورثاء نہ ملیں تو اسے مالک کی طرف سے فقراء پرصدقہ کردیا جائے،البتہ جس شخص کو وہ چیز ملی ہے اگر وہ خود محتاج ہو تو اپنے استعمال میں بھی لاسکتا ہے۔ لہٰذا اگر مذکورہ رقم کے مالک کے ملنے کی امید نہ ہو تو اسے مالک کی طرف سے صدقہ کردیں یا خود استعمال کرلیں ،اگر آپ محتاج ہیں۔

(ردالمحتار،کتاب،اللقطۃ،4/279الفتاویٰ الھندیۃ،کتاب اللقطۃ،2/289،ط:رشیدیہ)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین