• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین عمر شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو

معروف اداکارہ ماورا حسین پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عُمر شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عُمر شریف کی تصویرشیئر کی ہے ، جس میں عُمر شریف کی طبیعت کافی ناساز لگ رہی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’سر میری دعائیں آپ کے لیے ہیں !‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کامیڈی کنگ عُمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں عُمر شریف کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور اُن کی آنکھوں کے گِرد سیاہ ہلکےبھی موجود ہیں اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔

تاہم ابھی تک عُمر شریف یا اُن کے کسی بھی ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین