• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے راہیں جدا کرلیں؟

معروف اداکارہ و سُپر ماڈل ماورہ حسین اور اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی دوستی اور روز بہ روز بڑھتی قربتوں کے سوشل میڈیا پر چرچے تھے۔

دونوں اداکار اپنے قریبی دوستوں کی شادی اور دیگر تقاریب میں ساتھ ساتھ دکھائی دیتے تھے اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ مستقبل میں دونوں اداکار شاید ایک ہوجائیں۔

لیکن اداکار امیر گیلانی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے ان تمام باتوں کو رد کیا ہے اور بتایا کہ وہ سنگل ہیں یعنی اکیلے ہیں۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اداکار سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟‘


مداح کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ وہ اب تک سنگل ہیں۔

گزشتہ دنوں ماورہ حسین کی جانب سے اپنی ایک قریبی دوست کی شادی سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی تھی جس میں اُن کے ساتھ امیر گیلانی کو بھی دیکھا گیا ۔


ماورہ حسین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور زیادہ تر انسٹا صارفین کی جانب سے ماورہ اور امیر کو ایک تصویر میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

 گیلانی کے ساتھ خوب جچتی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی اُن کی پسندیدہ جوڑی ہے۔

تازہ ترین