پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے، ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران عمران نیازی ہے۔
لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چینی کا اسکینڈل عمران خان کے دور میں آیا، چینی اسکینڈل 122 ارب روپے، آٹے کا 70 ارب کا اسکینڈل آیا، ایک بھی گرفتاری نہیں ہوئی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے چینی آٹے پر ڈاکا ڈالا، آپ کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے، عمران نیازی کا ذریعہ آمدن کیا ہے، 4 سو کنال کا محل کیسے چلاتے ہیں؟۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے 10سالہ دور میں کرپشن کی ایک بھی کہانی سامنے نہیں آئی، عمران خان نے آخری کمنٹری 95ء میں کی،2021 تک کمائی چل رہی ہے، جو کہ ایک معجزہ ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چار سو ارب روپے کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، والٹن ایئرپورٹ کی زمین 99 سال کی لیز پر کیوں دی؟، عمران خان آٹے چینی پر کی گئی کرپشن کا جواب دیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا آپ کے وزیر جیل پروف ہیں، جو اربوں روپوں کے ڈاکے ڈال کر کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، غلام سرور نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی، راولپنڈی رنگ روڈ کے اسکینڈل پر جواب کیوں نہیں دیتے؟۔
عطاتارڑ نے کہا کہ ایسا دور ہے کروڑوں کے اسکینڈل پر کوئی ایکشن نہیں لیتا، مخدوم جواں بخت لاہور سنٹرل بزنس سے دور رہیں کہیں آپ کو جیل نہ جانا پڑ جائے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ نے ساڑھے چار کروڑ روپے کی زمان پارک میں کوٹھی بنائی کہاں سے پیسہ آیا؟، پوری پی ٹی آئی عمران خان کاذریعہ آمدن نہیں بتارہی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے وزیر اعظم کے خلاف ایکشن لے، فارن فنڈنگ کیس جلد حل کیا جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فیروز والا کی زمین کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے خود کی ملکیت ظاہر کی، اس پر کام کرکے پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔