کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلشن ملت کورنگی نے رحیم محمڈن کو 2-0سے اور ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں نذیر محمڈن نے لیاری نیشنل کو 5-0سے، عرفان میموریل نے کالونی محمڈن کو 3-2اور خان اسپورٹس کے گرائونڈ پر نہ آنے پر شہزاد محمڈن کو واک اوور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔ ان میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ، میر افضل، پرویز خان اور محبوب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل تھے۔