اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، سپریم کورٹ کی جانب سے جار ی کی گئی پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق 15 اگست تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 118 تھی جوکہ 31 اگست تک 53 ہزار 6 سو 86 تک پہنچ گئی تھی ،رپورٹ کے مطابق 16 اگست سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات بھی دائر ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 255 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔