• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کی جانب سے کے ایم سی کی پوسٹوں پر دو افسران کی تعیناتی، تعداد نو ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےایم سی اور دیگر بلدیاتی اداروں میں حکومت سندھ کی جانب سے ٹرانسفر، پوسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے ایم سی پوسٹوں پر پیر کے روز دو افسران کی تعیناتی کے بعد تعداد نو ہوگئی ہے، پیر کے روز عبدالرزاق جونیجو کو چیف انجینئر جنوبی اور کورنگی اور گریڈ اٹھارہ کے افسرنبی بخش رند کو ڈائریکٹر پے رول تعینات کیا گیا ہے، دونوں افسران کی تعیناتی ایڈمنسٹریٹر کراچی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہےباخبر ذرائع کے مطابق اس سے کے ایم سی کے افسران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انھوں نے مزید تعیناتی کی صورت میں عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ کےایم سی کے افسران کے لئیے مختص پو سٹوں پر سندھ گورنمنٹ اور ایس یو جی سروسز کے افسران کی تعیناتی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس طرح ان کا استحصال بھی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین