• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد توصیف صدیقی

امید ہے نئے چیئرمین رمیز راجا کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کر ینگے، جس کو ایک سا زش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے جس سے کلبوں کے اندر بے چینی پائی جاتی ہیں اور نیا ٹیلینٹ ابھر کر سامنے نہیں آرہا ہیں جبکہ ماضی کے سارے سپر سٹار کلب کرکٹ سے آئے ہیں۔

پی سی بی نے ہر کام کا بیڑا خود اٹھا لیا ہے اور کلبوں سے بھی پی سی بی براہ راست رابطے کر رہا ہے پی سی بی نے گذشتہ 5سال سے کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ مقامی ایسوسی ایشن کو ختم کردیا گیا ہے حالانکہ ماضی میں بھی دو مرتبہ صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشن بن چکی ہیں لیکن مقامی ایسو سی ایش کو ختم نہیں کیا جبکہ مقامی ایسو سی ایشن کا الہاق صوبائی ایسوسی ایشن سے کردیا گیا تھا۔ آپ سے اپیل ہے کہ ملک کی مقامی ایسوسی ایشنوں کو بحال کیا جائے یا الیکشن کرا کر منتخب لوگوں کو اختیارات دیکر مقامی ایسو سی ایشن سے کام لیا جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین