• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی ایکسپریس وے اور فلڈ واٹر چینل منصوبہ، اراضی قیمت کے تعین کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)نالہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ واٹر چینل منصوبہ میں آنے والی اراضی کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر صدر خضرحیات کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ریونیو سٹاف سائٹ وزٹ کرے ۔ نالہ لئی منصوبہ میں آنے والے مختلف مواضعات کی اوسط قیمت کا تعین کرے اور اس سلسلے میں رپورٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر کی طرف سے نوٹیفائی ریٹس کو مد نظر رکھ کر تیار کریں۔یہ احکامات آر ڈی اے کی طرف سے بھجوائے گے مراسلہ کے بعد جاری کیے گئے۔جس میں نالہ لئی منصوبہ میں آنے والی اراضی کی قیمت کے تعین کا کہا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نالہ لئی کاکوئی ریونیو ریکارڈ نہیں ہے۔نالہ لئی ڈھوک نور دیہاتی تا ڈھوک منگٹال خسرہ نمبر139,149,120,122,123,113,114,112,50,51,86,87میں سے گزرتا ہے اور موضع منگٹال پرائیویٹ افراد کی ملکیت ہے۔اسی طرح نالہ لئی نیو کٹاریاں تا پھگواڑی عیدگاہ موضع پنڈورہ دیہاتی کے خسرہ نمبر8,9,10سے گزرتا ہے۔جو1983میں آبادی دیہہ شامل کیا گیا تھا۔اس علاقے میں نالہ لئی کی چوڑائی82فٹ تا83فٹ تھی۔نالہ لئی ایک طرف سے میونسپل حدود اور دوسری طرف سے کینٹ کی حدود میں بہہ رہا ہے۔
تازہ ترین