• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولز ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ 12 ٹیمیں حصہ لیں گی،محکمہ تعلیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کھیل کی سرگرمیوں کے احیاء کیلئے سکولز ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،جنوبی پنجاب کے11 اضلاع ملتان، بہاول پور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، وہاڑی، لیہ، خانیوال، راجن پوراورلودھراں کے مختلف سکولوں کے طلبہ پر مشتمل 12 ہاکی ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لیں گی، ہاکی لیگ کا آغاز بہاول پور سے ہو گا۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ ہر جماعت کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو دنوں کے آخری دو پیریڈز کھیلوں کے لئے مختص کرنے کے فیصلے پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
تازہ ترین