آر پی او اظہر اکرم نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 700 افغان شہریوں کو افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔
آر پی او اظہر اکرم کے مطابق افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، یہ افغان باشندے بلیلی اور کچلاک میں جھونپڑیوں میں مقیم تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان افغان پناہ گزینوں کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں، کراچی سے لائے گئے 150 افغان باشندوں کو بھی سرحد پاربھجوا دیا گیا ہے۔