وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملے میں ہیکرز کو چیلنج دے دیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم ہیکرز کو چیلنج کریں گے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرکے دکھائیں۔
انہوں نےکہا کہ ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے کا ای وی ایم سے آسان طریقہ ہے ہی نہیں، الیکشن کمیشن اپنے آپ کو متنازع نہ بنائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 27 نکات ان کے اپنے خلاف ہی چارج شیٹ ہیں، دراصل ای سی پی چاہتا ہی نہیں کہ وہ انتخابات ای وی ایم پر ہوں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ 4 لاکھ مشینیں بنانی ہیں، ایک مشین کی قیمت70 سے75 ہزارروپے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ڈیلیٹ کی، وہ دانستہ غلطی تھی۔