• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن یونیورسٹی میں سہولتوں کی بہتری کیلئے تعاون کرینگے، وزیر تعلیم

اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیگر تعلیمی اداروں کے لئے بہترین روڈ میپ ہے، جو تعلیمی ادارے اس سفر میں شامل ہونا چاہتے ہیں،اوپن یونیورسٹی اُن کو تعاون فراہم کریگی۔ انہوں نےجمعہ کو یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ اور اقبال گیلری کے افتتاح کے علاوہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی میں ٹیلی سکول کیلئے موجود سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں ڈینز، فیکلٹی ممبرز اور پرنسپل آفیسر ز کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔تقریب سے اوریکل کارپوریشن کے ڈائریکٹر، عرفان شہزاد، پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ، تنویر احمد نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین