وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نئے صوبوں کے قیام اور 27ویں آئینی ترمیم میں مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے، جب کوئی خبر نہیں ہوتی تو آئینی ترمیم اور صوبوں کے شوشے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے راناء ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی 9 مئی کی ذمہ داری قبول کرتی، ندامت اور معذرت کا اظہار کرتی تو صورتحال بہتری کی طرف جاتی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری تفتیش، پراسیکیوشن اور عدالتی کارروائی کا معاملہ ہے۔