• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدگی کے کیس سب سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ گمشدگی کے کیس سب سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی تقریب سے خطاب میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سچ بولنا بہت مشکل ہے، جو سچ بولتا ہے اس سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کا کردار جمہوریت اور آئین کی بحالی تھا، وکلاء تحریک نے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ گمشدگی کے کیس سب سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، ریاست کا کام اپنے بچوں کی حفاظت کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے مسنگ پرسنز کیس کا جب پہلا فیصلہ دیا، جس کے اثرات 4 سال تک مثبت رہے، اپنے افسر کو کہا کہ اپنے علاقے میں مسنگ پرسنز کیس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

سپریم کورٹ کے جج نے یہ بھی کہا کہ سرکار کا کام احتساب کرنا ہے، سب کی حفاظت کرنا ہے، آئینی عدالت کو 24 گھنٹے کھلے رہنا چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ میں نے فیصلے میں کہا کہ مسنگ پرسنز کیس میں کسی سرکاری افسر کے ساتھ نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید