• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکا پوشی میں پھنسے 3 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا، اے سی

گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیماؤں کے ریسیکو کے لیے کیا جانے والا ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روکا گیا،  آرمی ہیلی کاپٹرز نے 3 چکر لگائے، پھنسے کوہ پیما نظر نہیں آئے۔

اے سی کا کہنا ہے کہ کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا، کوہ پیماؤں سے رابطے میں ہیں ان کی حالت ٹھیک ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں سے رابطے میں ہیں اور وہ خیریت سے ہیں، 6900 میٹر کی بلندی تک ہیلی کاپٹر کا پہنچا مشکل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کو کچھ نیچے تک آنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے زمینی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پھنسے کوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی اور دو چیک ریپبلک کے کوہ پیما شامل ہیں، کوہ پیماؤں نے گزشتہ دنوں راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی۔

تازہ ترین