طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان قیادت نے مشکل کی گھڑی میں قطر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں سہیل شاہین نے کہا کہ قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعلقات، اقتصادی ترقی اور عالمی روابط پر بات ہوئی۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغان قیادت اور عوام کو فتح کی مبارک باد دی۔