• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی نے شوہر کو متاثر کرنے کا گُر بتادیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوہر کو متاثر کرنے کا گُر بتایا گیا ہے۔

غنیٰ علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں خوبصورت لباس پہنے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

غنیٰ علی نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اپنے شوہر کو متاثر کرنے کے لیے بہترین لباس کا انتخاب کریں۔‘


غنیٰ علی نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس وقت انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی لباس پہنا ہوا ہے۔

غنیٰ علی کی اس پوسٹ پر مداح اُن کی سوچ اور اس ٹِپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین