• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز پر پابندی کا آغاز پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونا چاہیے، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر پابندی کی شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ فیک نیوز پر پاپندی لگانی ہے تو شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی اور فواد چوہدری پر میڈیا پر پاپندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے جو کہنا اور کرنا تھا کردیا، اب آپ اپوزیشن لیڈر کے نام کی گردان کرتے رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہبازشریف سے حسد کرنا لکھا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کا قانون چھپانے والے میڈیا کی آزادی بھی چوری کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین