• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے دھرنے میں نواز شریف کے حکم پر آیا ہوں، شہباز شریف


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے دھرنے میں پہنچ گئے۔

پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے مجوزہ قانون کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر صحافی برادری کا دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں اپوزیشن قیادت بھی اظہار یکجہتی کے لیے آرہی ہے، شہباز شریف نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ وہ پارٹی قائد نواز شریف کے حکم پر دھرنے میں آئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالا قانون لانے سے باز رہے، ورنہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی اے بل کے خلاف اپوزیشن اتحاد اور ن لیگ میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس کالے قانون کی مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ کالا قانون کبھی پاس نہیں ہونے دیں گے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اپنی آزادی کی جنگ خود لڑی ہے، میڈیا اتھارٹی کے نام پر کالا قانون لایا جارہا ہے، یہ قانون پاس کرنےکی نہ حکومت کی ہمت ہے نہ ہم ہونے دیں گے۔

تازہ ترین