• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی 3 روزہ تعطیلات کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔ 

رجسٹرار ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعرات 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث عدالتیں بند رہیں گی۔

دوسری جانب کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے سے اتوار تک بھی جوڈیشل ورک نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید